وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں دو دن میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ خود لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے کیسز کی پیش رفت مانیٹر کر رہی تھیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زمین کا اصل مالک جب تک حقیقی قبضہ حاصل نہ کرے، فیصلہ مکمل نہیں سمجھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا قبضہ ہوگا۔ زمین یا پراپرٹی پر ناجائز قبضہ رکھنے والے فوری طور پر اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں، دنوں میں فیصلہ ہو گا۔ کوئی تاخیر، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔"
اس اقدام سے پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کے اندھے راج کا خاتمہ ہو گیا اور حقیقی مالکان کو ان کے حقوق واپس مل گئے۔






