وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعد اور متحرک بنایا ہے اور عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں بلکہ قوم کی ترقی کا قاتل ہے۔ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز متعارف کروائے گئے ہیں۔ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو حکومت کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
مزید براں انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔ آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔






