<iframe width="560" height="500" src="https://www.youtube.com/embed/KxnzyX6DRSU?si=Dy7gvB9X3h7cgfAb" title="YouTube video player" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share" referrerpolicy="strict-origin-when-cross-origin" allowfullscreen></iframe>
پاکستان بھر میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار نبھا رہی ہیں۔ سیاست ہو یا سائنس، گھریلو ذمہ داریاں ہوں یا دفاعی محاذ ہر میدان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
موجودہ دور میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیوں اور سکوٹیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک میں خواتین نہ صرف اِن جدید سواریوں کا استعمال کر رہی ہیں بلکہ انہیں اپنی آزاد، محفوظ اور آسان آمدورفت کا مضبوط ذریعہ بھی بنا رہی ہیں۔
پاکستان میں الیکٹرک سکوٹی کا کاروبار اس وقت کس رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے؟ روزانہ کتنی سکوٹیاں تیار ہوتی ہیں؟ اور یہ سکوٹیاں چلانے والی خواتین اپنی روزمرہ زندگی اور سفر کو کس طرح زیادہ سہل بنا رہی ہیں؟
ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے دیکھیے پاکستان میٹرز کی یہ خصوصی ڈیجیٹل رپورٹ۔