پاکستان میٹرز کے پوڈ کاسٹ میں میزبان اظہر تھراج سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شہباز علی عباسی نے کہا ہے کہ ضد، ہٹ دھرمی نے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کو فروغ دیا ہے۔ ہمارے ہر شخص اپنے آپ کو مکمل سمجھتا ہے دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کنویں کے مینڈک بنے ہوئے ہیں، کنویں سے باہر نکلنے کی کوشش ہی نہیں کرتے، صرف سیاست میں ہی نہیں مذہبی نظریات میں انتہا پسندی پائی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے، ہم ایک دوسرے کو غلط سمجھتے ہیں، ہمارے صحافی مقبول بیانیے کے ساتھ دوڑ رہے ہیں۔ سچ بتانے کی طرف جاہی نہیں رہے۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔