پاکستان میٹرز کے پوڈ کاسٹ میں میزبان اظہر تھراج سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جن شہدا کے ورثا سامنے آئے ان کو بھی غائب کردیا گیا، لاشیں چھین لی گئیں، ایسا زمانہ آگیا ہے کہ جج بھی انصاف ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہم برداشت ہی کرسکتے ہیں اس کے علاوہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ من مانی کا نظام چل رہا ہے، حکمرانوں کی پسند ہی چل رہی ہے، جنرل(ر) فیض حمید پر جتنا غصہ ہے کہ شکر ہے کہ ان کو سزائے موت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیا وہ ایوب دور سے ہوتا آرہا ہے، جب سیاستدان غلط کرے گا تو انہیں کون سمجھائے گا۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان خلاف آئین کام کرتے ہیں تو اس کا ردعمل آتا ہے، عمران خان فوج کو سیاست میں لائے تو کیا شہباز شریف مجرم نہیں ہیں، نواز شریف تو فوج کی ہی پیداوار ہیں، عمران خان کو غلط لایا گیا ہے تو اس کے مجرم بھی شہبازشریف ہیں، فیض حمید نہیں ہیں۔

مزید تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں۔۔۔۔