اُن کے اس سوال کے بعد اُن کو ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ صحافی برادری نے بھی ان کا ساتھ اس لیے نا دیا کہ انہوں نے ایسا سوال مہمان سے کیوں کیا؟۔

پاکستان میٹرز کےایڈیٹر اظہر تھراج سے خصوصی انٹرویو میں صحافی محسن بلال نے اس پورے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سوال اور بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

ان کے مطابق نہ ان کا سوال پورا سنا گیا اور نہ ہی اس کا جواب دیا گیا، بلکہ معاملے کو جان بوجھ کر غلط رنگ دیا گیا۔

محسن بلال نے بتایا کہ عدالت میں بھی پی ٹی آئی کی خواتین نے انہیں گھیر لیا، جب کہ اس موقع پر صحافی برادری بھی ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو لسانی بنیادوں پر لیا گیا اور اس کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

محسن بلال نے مزید کیا کہااور اس واقعے کے بعد انہیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ یہ سب جاننے کے لیے پن شدہ ڈیجیٹل رپورٹ ملاحظہ کریں۔