وقت 1996 کاہے  اور ، گھر کے صحن میں کچھ بچے کھیل رہے ہیں، وہ دنیا و مافیہا سے بے نیاز مکمل طور پر کھیلنے میں مشغول ہیں، اچانک ایک آواز آتی ہے، ابا آگئے ہیں، اور بس، وہی بچے کسی کونے میں چھپنے لگتے ہیں کہ کہیں ابا انہیں کھیلتا دیکھ کر ڈانٹ نہ دیں۔

وقت 2012 کا ایک لمحہ، گھر کے مختلف کمروں میں بچے اپنے اپنے موبائل ہاتھ میں لیے گیمز کھیل رہے ہیں، وہ اپنے موبائل میں اس طرح کھوئے ہوئے ہیں جیسے ان کا اپنا وجود بھی اسی چھ انچ کے موبائل میں ہے، اَچانک ان کے واٹس ایپ پر ان کے والد کا میسج آتا ہے، آؤ اکھٹے کھانا کھاتے ہیں، اور جواب آتا ہے "نہیں، میرا موڈ نہیں ہے"۔

آپ نے اکثر زیادہ عمر کے لوگوں کو کہتے سنا ہوگا کہ  آج کی نسل تو بدتمیز ہو گئی ہے  ہمارے زمانے میں تو ایسا ہوتا تھا  لیکن ان بچوں کو تو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے  ہر وقت موبائل ہاتھ میں اور خود کو اکیلے کمرے میں بند کر لیتے ہیں۔

کیا واقعی آج کی نسل بدتمیز ہوگئی ہے ؟ یا ان کی ترجیحات  بدل گئی ہیں؟

 آئیے ذرا تفصیل سے  سمجھتے ہیں۔