اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ بن عباس نے پاکستان میٹرز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےحکومت کو خبردار کیا کہ آئی جے ٹی طویل جدوجہد کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک میں تعلیم سے متعلق مسائل کے خلاف پیر سے باقاعدہ تحریک چلانے جا رہی ہے، اگر حکومت ہماری اس تحریک کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے گی،تو ہم پر زور مزاحمت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئیں گے۔
ان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے منسلک 199 کالجز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے کئی ادارے بڑھتی ہوئی فیسوں کی وجہ سے بند ہونے کے قریب ہیں۔ اگر یہی روایہ رہا تو طلبہ کہاں سے اتنی مہنگی فیسیں ادا کریں گے؟
انہوں نے چند مطالبات بتائے جن میں کالجز اور جامعات میں نظامِ تعلیم کو بہتر بنانے،پینے کے صاف پانی اور کینٹین کے نظام کو معیاری بنانے اور پروفیسرز کی غیر حاضری اور کلاسز نہ لینے جیسے معاملات پر ایکشن لینا وغیرہ شامل تھا۔
مزید جانیےاس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔







