پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل لٹریسی، ووکیشنل ٹریننگ اور انٹرپرینیورشپ کے عملی کورسز کرائے جاتے ہیں، جہاں تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں رہنمائی اور مینٹرشپ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو بے روزگاری سے مالی خود مختاری کی طرف لے جانے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

بنو قابل کے متعدد گریجویٹس کی کامیاب کہانیاں سامنے آئی ہیں، جو نہ صرف اچھی نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، بلکہ کئی نوجوانوں نے اپنے اسٹارٹ اپس بھی لانچ کیے ہیں۔

یہ پروگرام پورے خطے میں یوتھ ایمپاورمنٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے ایک موثر ماڈل کے طور پر اُبھر رہا ہے۔