<iframe width="560" height="500" src="https://www.youtube.com/embed/Al7NXW4ItYE?si=wexBNbZnbjX0f44B" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share" referrerpolicy="strict-origin-when-cross-origin" allowfullscreen></iframe>
تعلیم، ہنر اور خود اعتمادی، یہی وہ عناصر ہیں جو کسی قوم کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے شروع ہونے والا پروگرام "بنو قابل" اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم لیے ہوئے ہے۔
یہ منصوبہ نوجوان طلبہ و طالبات اور گھریلو خواتین کو مفت آئی ٹی کورسز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں بنو قابل اسٹارٹ اَپ ایکسی لینس کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکاء نے اپنے پراجیکٹس پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ ہنر اور جذبہ ہو تو کامیابی کے راستے خود بنتے ہیں۔
بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو بااختیار، ہنر مند بنانے کا عزم لیے ملک بھر میں کامیابی کہ پنجے گاڑھ رہا ہے، آج کے یہ طالبعلم کل کے پاکستان کو ڈیجیٹل ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔