انہوں نے حالیہ میڈیا شکایات کو مبالغہ آرائی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ تمام تیاریاں انتہائی تیزی اور بہتر انداز میں جاری ہیں۔ سلمان شیخ کے مطابق ان کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے تاکہ ایک ایسا تاریخی ایونٹ پیش کیا جا سکے جو عالمی معیار کے نئے پیمانے قائم کرے۔ ان کے اس بیان کے بعد ایونٹ کے حوالے سے عوام میں تجسس اور توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔
اجتماعِ عام تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا: جماعت اسلامی میڈیا سیل کے ڈائریکٹر سلمان شیخ
مادھو لعل
20 نومبر، 2025سلمان شیخ نے اعلان کیا ہے کہ آنے والا ایونٹ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا اسٹیج اور مکمل سیٹ اپ ہر اعتبار سے سابقہ تمام پروڈکشنز سے بڑا، جدید اور زیادہ متاثر کن ہوگا۔






