
تقریباً ایک ہفتے تک جاری نسبتاً خاموشی کے بعد ہونے والے یہ پہلے حملے تھے، جنہوں نے مذاکرات کی بحالی کی امیدوں کو دھندلا دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ حملے گذشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر ایران کے حملوں کی کوشش کا طاقتور جواب ہیں۔‘
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں گذشتہ دنوں حملے روک دیے گئے تھے تاہم اب ایک بار پھر سے دونوں ہی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان تازہ حملوں سے قبل بدھ کو سعودی عرب اور امریکہ نے عراق میں ’شدت پسندوں‘ کے ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا







