انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ شاندار پاکستان! ہمیں مغرب میں بھی یہی کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے ریپ کیس میں دو مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ شواہد اور قانون کے مطابق ہے، لہٰذا اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ 2021 میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو سزائے موت سمیت دیگر سزائیں سنائی تھیں، جن کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

مقدمے کا پس منظر 9 ستمبر 2020 کے افسوسناک واقعے سے جڑا ہے، جب موٹروے پر گاڑی میں تیل ختم ہونے کے باعث ایک خاتون اور ان کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے جدید تفتیش، ڈی این اے شواہد اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔