اماراتی میڈیا کے مطابق بو سنیدہ نامی روبوٹ نے یکم اگست کو موزہ نامی ہیومنائیڈ روبوٹ سے شادی کی۔ دونوں روبوٹس کو روایتی اماراتی لباس میں پیش کیا گیا، جب کہ تقریب میں اماراتی ثقافتی روایات کے مطابق رقص اور دیگر رسومات بھی ادا کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق بو سنیدہ سوشل میڈیا پر مقبول اماراتی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے، جسے تحقیق اور تعلیمی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ شادی کے بعد روبوٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں اس نے موزہ سے شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں صارفین اس منفرد اور تخلیقی تقریب پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ روبوٹس ایس ایس لوتاہ گروپ کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں اور انہیں جدید مصنوعی ذہانت کے ساتھ اماراتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختلف عوامی تقریبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔