یہ تاریخی کامیابی ایک لائیو اسٹریم کے دوران حاصل ہوئی جسے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں نے دیکھا۔ اس سنگِ میل کے ساتھ مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 50 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے انفرادی کریئیٹر بن گئے ہیں۔

اپنے منفرد چیلنجز، کروڑوں ڈالر کے انعامات اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے شہرت رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب سفر کو یاد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح محدود وسائل کے ساتھ ایک چھوٹے شہر سے ویڈیوز بنانے کا آغاز کرنے والا نوجوان آج دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا انفرادی یوٹیوب کریئیٹر بن چکا ہے۔

مسٹر بیسٹ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ 50 کروڑ سبسکرائبرز مکمل ہونے کی خوشی میں ایک خصوصی اور شاندار ویڈیو جلد جاری کی جائے گی، جس میں پہلے سے بھی بڑے چیلنجز اور حیران کن منصوبے شامل ہوں گے۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کے مطابق مسٹر بیسٹ کی یہ کامیابی نہ صرف یوٹیوب بلکہ مجموعی طور پر آن لائن کانٹینٹ کریئیشن کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔