اہلِ خانہ کے مطابق الطاف حسن قریشی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر وفات پائی۔ مرحوم پاکستان کے سینئر ترین مدیران اور فکری صحافیوں میں شمار ہوتے تھے۔
انہوں نے کئی دہائیوں تک صحافت، تحقیق اور ادبی خدمات انجام دیں اور اپنے معروف کالم ہم کہاں کھڑے ہیں کے ذریعے خاص شناخت حاصل کی۔
الطاف حسن قریشی متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے اور اردو صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 17 مئی 2026 کو ادا کی جائے گی۔







