برطانوی اخبار کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ اور 62 سالہ کیمرون او ریلی کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی ملاقات فلمی منصوبوں کے دوران ہوئی، جہاں کیمرون او ریلی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہے تھے۔
Jemima Goldsmith has found love again after getting engaged to Irish financier Cameron O’Reilly after a year-long relationship, marking a new chapter after years of publicity surrounding her marriage to Imran Khan and relationship with Hugh Grant.https://t.co/q7jw7ItkTM
— The Thursday Times (@thursday_times) May 3, 2026
ذرائع کے مطابق یہ جوڑا اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون او ریلی اور ویسٹ لندن میں جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر پر گزارتا ہے۔
خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں نے 9 سال ساتھ گزارنے کے بعد 2004 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔







