ایف آئی آر کے مطابق ضلع اوکاڑہ کا شہری سمسون مسیح ولد ٹامس مسیح نے اپنے رکشے پر اس گانے کو اونچی آواز میں چلا رکھا تھا جو کہ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق رکشہ اور ٹیپ سسٹم کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے 80 فحش پنجابی گانوں پر پابندی عائد کی گئ ہوئی اور اس لسٹ میں یہ گاناشامل ہے۔
یاد رہے کہ نصیبو لال کے اسی گانے پر پہلے بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئ تھی۔







