سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے یہ فیصلہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران کیا۔
جیانکارلو ایسپوسیتو کا فلم اور ٹیلی ویژن کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ بریکنگ بیڈ، بیٹر کال ساؤل اور دی مینڈالورین میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوسیتو کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات اور مسلمانوں کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جیانکارلو ایسپوسیتو کو ایک مسجد میں اپنی پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔





