انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں نے اپنی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جوڑا کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور اب انہوں نے اپنے رشتے کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تقریب عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عامر خان ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، اسی لیے اس موقع پر بھی وہ کسی بڑے یا شاندار عوامی ایونٹ کے بجائے محدود اور خاندانی تقریب کا انتخاب کر رہے ہیں۔