میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 1.30 ڈالر کم ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی ہے۔
پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی سطح پر تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے۔
اوپیک نے بدھ کو جاری ہونے والی اپنی ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کم کرکے 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار اور توانائی کی مارکیٹ سے وابستہ ادارے عالمی طلب، جنگی صورتحال اور تیل کی رسد سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔







