فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈم ووجز کا شاندار کوچنگ ریکارڈ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا تجربہ ٹیم کے طویل مدتی منصوبے سے مطابقت رکھتا ہے۔
راولپنڈیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آ رہے ہیں، جو پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن میں ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایڈم ووجز کا شمار آسٹریلیا کے کامیاب ڈومیسٹک کوچز میں ہوتا ہے۔ ان کی کوچنگ میں پرتھ اسکارچرز نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے تین ٹائٹل جیتے، جب کہ ویسٹرن آسٹریلیا نے ان کی قیادت میں شیفیلڈ شیلڈ اور ون ڈے کپ مقابلوں میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
فرنچائز کو امید ہے کہ ان کا تجربہ ٹیم کی تشکیل، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ راولپنڈیز نے 2026 میں پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔ اس ایڈیشن میں لیگ کی ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی گئی تھی، جب کہ حیدرآباد کنگزمین بھی نئی فرنچائز کے طور پر شامل ہوئی تھی۔
اب راولپنڈیز نے اگلے سیزن کے لیے کوچنگ کی ذمہ داری ایڈم ووجز کو سونپ دی ہے، جن کے تجربے سے ٹیم کو پی ایس ایل 12 میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔







