کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
براہِ راست:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو https://t.co/nl3vbgb2Gr
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 9, 2026
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے سنگین واقعات رونما ہوئے، جن میں پولیس، پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور آخری فسادی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، جب کہ دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 9, 2026
کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
کوئٹہ میں وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں… pic.twitter.com/HCjdAvhncq
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت اس عزم پر قائم ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔





