فورس ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے علاوہ عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی نظر رکھے گی۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق روس اور ایران کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی فراہمی کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور تہران کو امید ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس معاہدے کی منظوری دے دیں گے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سکیورٹی عہدیدار محسن رضائی کو خصوصی پیغام کے ساتھ ماسکو بھیجا تھا، جس میں ایس 400 نظام کی فراہمی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ محسن رضائی نے 5 نومبر کو کریملن میں صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا جرمنی اور امریکا کا مشترکہ مقصد ہے: جرمن وزیر خارجہ
7 نومبر، 2026جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈیفول نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا جرمنی اور امریکا کا مشترکہ سیاسی مقصد ہے اور دونوں ممالک اس معاملے پر ایک جیسے مؤقف رکھتے ہیں۔ پیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکومت بالآخر اس حقیقت کو تسلیم کرے گی کہ اسے یورینیم کی افزودگی اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مستقل طور پر ترک کرنا ہوگا۔ ان کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ جرمنی اور امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو خطے اور عالمی سلامتی کے تناظر میں اہم معاملہ سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے ایران سے مستقل حل کی توقع رکھتے ہیں۔
تازہ اپڈیٹس
ایران کو روسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام ملنے کا امکان، معاہدے پر بات چیت جاری: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق روس اور ایران کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی فراہمی کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور تہران کو امید ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس معاہدے کی منظوری دے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں روس اور ایران کے درمیان نئی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔ تاہم دونوں ممالک کی جانب سے ایس 400 کی خریداری کے کسی حتمی معاہدے یا فراہمی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اخبار نے روسی دفاعی صنعت کی خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ روسی ادارے ایران کے لیے ہیلی کاپٹروں سے داغے جانے والے ’ایل ایم یو آر‘ گائیڈڈ میزائلوں کے خصوصی لانچرز تیار کرنے کے معاہدے پر کام کر رہے تھے۔
دستاویزات کے مطابق ایران کے لیے 90 لانچرز کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ تھا، تاہم ان دستاویزات سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ یہ سامان ایران پہنچا بھی یا نہیں۔
آبنائے ہرمزکےقریب ایک روزکے دوران تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا، پاسداران انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ آج صبح سے اب تک تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرائے ہیں، یہ آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستوں کے ذریعے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان آئل ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر دیے تھے اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے کے لیے امریکی فوجی کارروائیوں میں تعاون کر رہے تھے، جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔
امریکا نے ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بندکرنےکا مطالبہ کیا ہے، عراق

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نےکہا ہےکہ امریکا نے مطالبہ کیا ہےکہ عراق ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع دو گزرگاہوں کے علاوہ باقی تمام سرحدی راستے بندکردے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عراق کی سرحدی گزرگاہ الشیب21 اکتوبر 2026 کی صبح عراقی حکومت کے حکم پر بند کردی گئی تھی۔ جس کے بعد سے عراق کے صوبے میسان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات خطے میں دوبارہ فوجی تصادم شروع ہونےکے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔
فؤاد حسین کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی برآمدات معطل ہونےکے باعث عراق کو تقریباً 60 ارب ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔






